سوال: نوکری کی وجہ سے فرض کے سوا باقی ساری سنتیں یا نفل نمازیں نہ پڑھی جاسکے تو کوئی گناہ تو نہیں۔


جواب: فرض نمازیں پانچ وقت کی نمازیں ہیں۔ ان کو ہر حال میں پڑھنا لازمی ہے۔ باقی نمازیں سنن راتبہ یا نوافل ہیں۔ ان کو پڑھنا باعث ثواب نہیں ہے۔ جان بوجھ کر چھوڑنے میں بھی قباحت ہے۔ تاہم اگر نوکری یا دیگر شرعی مجبوریوں کی وجہ سے نواز یا سنتیں نہ پڑھ سکیں تو گناہ نہیں ہے۔ حتی الامکان کوشش کی جائے کہ یہ سنت نمازیں بھی پڑھ لیں۔