سوال: گزشتہ زندگی میں قضا نمازوں کا اندازہ کیسے ہوگا؟


جواب: اپنی زندگی کی قضا نمازوں کی تعداد معلوم کرنے کا کوئی شرعی طریقہ موجود نہیں ہے۔ یہ آپ کو خود اندازہ لگانا ہے کہ کتنی نمازیں رہتی ہیں۔ ان نمازوں کی آسانی سے ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ ہر فرض نماز کے ساتھ چار یا پانچ قضا بھی پڑھ لی جائے۔ اگر آپ ایک سال تک ہر فرض نماز کے ساتھ پانچ قضا بھی پڑھ لیتے ہیں تو ایک سال کے بعد آپ کے پانچ سال کی قضا نمازیں بھی ادا ہونگی۔