فرشتوں پر ایمان


فرشتوں پر اعتقاد کی تفصیل

وَیَجِبُ اَنْ تَعْتَقِدَ اَنَّ الْمَلَائِکَۃَ السَّمَاوِیَّۃَ وَالْاَرْضِیَّۃَ عِبَادُ اللّٰہِ الْعَامِلُوْنَ بِاَمْرِہِ وَلَایُوْصَفُوْنَ بِذُکُوْرَۃٍ وَّلَا اُنُوْثَۃٍ ۔
وَیَجِبُ اَنْ تَعْتَقِدَ اَنَّ الْاَنْبِیَائَ وَسَائِطٌ بَیْنَ اللّٰہِ وَعِبَادِہِ وَیَسْتَفِیْضُوْنَ مِنَ الْحَقِّ وَیُفِیْضُوْنَ عَلَی الْخَلْقِ فِیْ مُتَابِعَتِہِمْ نَیْلُ الدَّرَجَاتِ وَفِیْ مُخَالِفَتِہِمْ وَیْلُ الدَّرَکَاتِ۔

اوریہ اعتقاد رکھنا واجب ہے کہ زمین اورآسمان کے فرشتے اللہ کے بندے ہیں اوراس کے حکم کے مطابق عمل کرنے والے ہیں اورخدااور پیغمبروں ونیک بندوں کے درمیان کے واسطے ہیں اوروہ اللہ کی طرف سے وحی اورالہام کے ذریعے رب کے احکامات ان تک پہنچاتے ہیں یا خدا اور بندوں کے درمیان واسطے ہیں اوراللہ کی خلقت کے آثار کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں اوروہ تذکیروتانیث (مذکر ومؤنث)کی صفت سے متصف نہیں ہوتے ہیں۔