حضرت شمس الدین رشید رح


حضرت شمس الدین رشید رح میر دانیال شہید کا فرزند ہے. میر دانیال کی شہادت کے بعد سلسلہ نوربخشیہ آپ سے آگے چلا ۔
میر شمس الدین رشید کے تین فرزند تھے: میر حسن رہنما، سید آفتاب اور سید محمد۔ تاریخ اقوام کشمیر کے مطابق سید آفتاب تبت چلے گئے۔ (تاریخ اقوام کشمیر محمد دین فوق ص 15) لیکن اس وقت بلتستان میں سید آفتاب کی کوئی اولاد اس دور میں نہیں ہے، شاید وہ لداخ چلے گئے ہوں یا دوبارہ واپس کشمیر گئے ہوں۔ لیکن میر شمس الدین رشید کے بعد نوربخشی سلسلہ آپ کے بیٹے میر حسن رہنما سے آگے چلا-
.پیر نوربخشیہ میر شمس الدین رشید نے شرح فقہ احوط لکھا (تاریخ شیعان کشمیر).