حضرت شیخ ابو بکر نساجیٌ


شیخ ابوبکر نساج
آپ کا نام ابو بکر عبداللہ طوسی نساج ہے۔ بعض مورخین نے آپ کے والد کا نام بھی عبداللہ بتایا ہے۔ حضرت شیخ ابو بکر نساجی کی تاریخ ولادت اور ابتدائی احوال و آثار کے بارے میں کہیں خاص تذکرہ موجود نہیں ہے۔ نفحات الانس میں جامی لکھتے ہیں:
شروع میں بہت زیادہ ریاضت و مجاہدہ کیا اور ان کا مجاہدہ مشاہدہ پر مکمل نہیں ہوا۔
لیکن کتب تاریخ و سیرت کے مطابق وہ مسلماً ایک مجذوب سالک تھے اور اپنے استاد سے مکمل طور پر کسب فیض کیا۔ اپنے استاد کی وفات کے بعد ہی شاگردوں کی تربیت شروع کی۔
اگر چہ انہوں نے بہت گمنامی میں زندگی کی مگر ان کے علمی و عملی کمالات کے ظہور کے لئے یہی کافی ہے کہ انہوں نے اسلامی دنیا کے مشہور فلاسفر اور صوفی بزرگ امام محمد غزالی اور ان کے بھائی پیر طریقت سلسلہ ذہب شیخ احمد غزالی جیسے شاگردوں کی تربیت کی اور انہیں تصوف کے میدان میں کامیاب کرایا۔