حضرت میر دانیال شھید رح


حضرت میر دانیال، میر شمس الدین عراقی کے فرزند تھے۔ میر شمس الدین عراقی کے بعد سلسلہ نوربخشیہ آپ کی رہنمائی میں آگے چلا۔ آپ خانقاہ نوربخشیہ زڈی بل کشمیر میں سلسلہ نوربخشیہ کے مریدوں کی تربیت کرتے تھے۔ (تاریخ اقوام کشمیر محمد دین فوق )جب کشمیر میں مرزا حیدر دوغلت کا ظلم و ستم بڑھ گیا، تو آپ تبت سکردو چلے گئے۔ لیکن مرزا حیدر دوغلت نے آپ کو سکردو سے بلا کر شہید کر دیا (تاریخ رشیدی، تاریخ فرشتہ، تاریخ شیعان کشمیر)۔ میر دانیالؒ کو قتل کرنے پر مرزا حیدر دوغلت کے خلاف کشمیر میں ایک بغاوت نے جنم لیا جس کے نتیجے میں وہ خود بھی مارا گیا اور کشمیر میں نوربخشی چک حکمران کا اقتدار دوبارہ بحال ہو گیا۔