جشن یوم ظہور پرنور شیر خدا مولا علی علیہ السلام و حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی علی ثانی رح 13 رجب


١٣ رجب المرجب کے مبارک روز میلاد فاتح خیبر مولا علی علیہ السلام و حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رح کے سلسلے میں متعدد گھروں ، مساجد اور خانکاہوں میں محافل میلاد منعقد ہونگے۔

جبکہ علما دین مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اخی رسول اللہ علیہ السلام  و حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی علی ثانی رح کی حیات طاہرہ سے اہم اسباق پیش کریں گے۔

:فاتح خیبر مولا علی علیہ السلام

آپ کے والد گرامی پاسبان رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ وسلم محسن اسلام حضرت ابوطالب علیہ السلام اور والدہ ماجدہ پیکر عصمت و طہارت حضرت فاطمہ بنت اسد تھیں۔

آپ خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفےٰ صلی الله علیہ وآلہ وسلم کے چچازاد بھائی اور داماد ہیں۔

آپ کی مشہور کنیت ابوالحسن اور ابو تراب ہیں جبکہ بےشمار القابات میں امیر المومنین، امام المتقین، شیرخدا، مشکل کشا، مولائے کائینات اور فاتح خیبر ہیں۔

حضرت علی علیہ السلام کی خصوصیات میں سے ایک منفرد خصوصیت آپ کی خانہ کعبہ کے اندر ولادت ہے۔

یہ حضرت علی علیہ السلام کی مخصوص خصوصیت ہے نہ اس سے پہلے کسی کو یہ شرف نصیب ہوا ہے اور نہ اس کے بعد ہوگا۔
مزید پڑھیں