{۳}بَا بُ الزَّکوٰ ۃِ زکوٰۃکا بیان
اللہ تعالیٰ کافرمان ہے ’’(ایمان وا لو )تم زکوٰۃ دیا کرو‘‘ زکوٰۃ کی دوقسمیں ہیں(۱)واجبی زکوٰۃ۔(۲)مستحب زکوٰۃ۔ واجبی زکوٰۃ حیوانات، نباتات اورمعدنیات پرہے ۔ حیوانوں میں سے صرف تین قسم کے جانوروں پر زکوٰۃ واجب ہے۔ وہ یہ ہیں اونٹ،گائے اوربھیڑبکر ی۔ نباتات میںان چیزوں کے علاوہ کسی اور پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ گندم ،جو ، کھجور، کشمش، معدنیات میںسے سونا اورچاندی کے علاوہ کسی اور چیز پر زکوٰۃ واجب نہیں ہے۔ زکوٰۃ دینے والے کیلئے شرائط زکوٰۃ واجب ہونے والی ہر چیز پر چند شرائط کے بغیر زکوٰۃ واجب نہیں ہوتی ۔ ہر وہ شخص جس پر زکوٰۃ واجب ہے اور ہر وہ شخص جس کیلئے زکوٰۃ ہے چند شرائط کے بغیر واجب نہیں ہوجاتی۔جس پرزکوٰۃواجب ہواس کابالغ،عقلمند،آزاد، مسلمان اور اپنے مال کے تصرف میں بااختیار ہوناضروری ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو نماز پڑھنےاور زکوٰۃ دینے کا حکم دیا اورفرمایا ’’اے مومنو! رکوع کرو ،سجدے کرو اپنے رب کی عبادت کرواور اچھے کام کرو تاکہ تم فلاح پائو۔ اللہ کی راہ میں ایسا جہادکر و کہ حق اداہو۔اس نے تمہیں چناہے اور وہ تمہیں دین کے معا ملے میں کسی تکلیف میں نہیں ڈالنا چاہتا تم اپنے باپ ابراہیم ؑ کی ملت پر ہو انہوں نے تمہیں پہلے ہی مسلمان نام رکھا اور اس وقت بھی تاکہ اللہ کے رسول ﷺتم پر گواہ رہیںاور تم سب لوگوں پرگواہ رہیں۔پس تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ کو تھام لو وہی تمھارا مولاہے ۔کیا ہی شان والا مولیٰ ہے اور کیا ہی بہتر مد د گار ہے۔
اس خطاب (آیتوں)سے زکوٰۃ دینے والے کیلئے ایمان، بلوغت، عقل لازم ہونا واضح ہو ا۔ ایمان کالزوم خطا ب میں صراحت سے ثابت ہے ،تا ہم بلوغت اور عقل اس لئے کہ حکم تکلیف ہے اور تکلیف کاتعلق صرف بالغ اور عاقل سےہے۔ آزاد ہونا اسلئے ضروری ہے کہ زکوٰۃ صرف صاحب مال پر واجب ہوتی ہے اور غلام مال ہے، صاحب مال نہیں کیونکہ غلام اور اس کے پاس جو کچھ ہے وہ اسکے مالک کا ہے مال میں تصرف پر قادر ہونا اسلئے لازم ہے کہ اللہ کسی کو بھی اسکی قدرت سے زیادہ تکلیف نہیںدیتا اور جو قدرت نہ رکھتاہو وہ ایسی چیزنہیںدے سکتا جو اس کے تصرف میں نہ ہو۔