قیمتی برتنوں کا استعمال


قیمتی برتنوں کا استعمال
ہر پاک برتن سے طہارت جائز ہے تاہم سونا اور چاندی کے برتنوں کا استعمال حرام ہے ۔اور سونے وچاندی سے ملمع شدہ برتنوں کا استعمال مکروہ ہے اور ان کو استعمال کرنے والاگنہگارہے بشرطیکہ دوسرا ملے۔اگر دوسرا برتن نہ ملے تو کوئی گناہ نہیں۔قیمتی جواہرات مثلاً یاقوت زمرد وغیرہ سے بنے برتن اگر اچھے مقصد کے لئے نہ ہو جسے حکماء اور عارفین جانتے ہیں ۔بلکہ صرف زینت اور تفاخر کے لئے ہو تو ایسے برتنوں کا استعمال بھی حرام ہے۔ اگر کسی اچھے مقصد کے لئے ہو تو کوئی حرج نہیں۔