اسلام آباد: سالانہ جلسہ برائے خواتین زیر اہتمام نوربخشیہ یوتھ موومنٹ گرلز ونگ


26/03/2019

خصوصی رپورٹ
نوربخشیہ یوتھ موومنٹ گرلز ونگ اسلام آباد اور تنظیم فاطمۃالزہرا برائے خواتین کے زیر اہتمام مورخہ 24 مارچ 2019 کو جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علی پور اسلام آباد میں محفل جشن منایا گیا ۔ولادت امیر المومنین علی علیہ السلام کی مناسبت اس محفل کو شیر خدا حضرت علی ابن طالب علیہ السلام اور خاتون جنت جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے منسوب کیا گیا ۔
اس جلسے کا اصلی ہدف نئی نسل خصوصاً خواتین اور بچیوں کو حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی سیرت طیبہ اور تعلیمات سے آگاہ کرنا تھا ۔جلسہ کی نظامت کے فرائض محترمہ سائرہ علی، ناصرہ بانو اور جویریہ شکور نے ادا کئے۔ محفل کا آغاز محترمہ انسیہ صدف نے کلام پاک سے کیا گیا، اس کے بعد محترمہ شاہدہ بتول نے حمد اور محترمہ مہرین شکور نے نعت پیش کیا۔اس کے علاوہ لڑکیوں نے مختلف موضوعات پر تقاریر بھی پیش کئے۔
اس تقریب میں پر اثر طریقے سے مریم حسن، شیریں یونس، ذکیہ بانو، شمائلہ صادق، خذرانہ ابراہیم اور اقرا انور نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب میں مولانا غلام عباس انصاری صاحب کی ہمشیرہ محترمہ شاہینہ بتول کی شمولیت اور تقریر سے بچیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔تنظیم فاطمہ الزہرا کی جنرل سیکریٹری محترمہ جمیلہ بانو نے اس تقریب کی اہمیت اور علی پور مین خواتین کی تنظیم کے کرداد پر روشنی ڈالی۔
بعد ازاں نوربخشیہ یوتھ موومنٹ گرلز ونگ کے صدر محترمہ راضیہ اسماعیل نے تنظیم کی تاریخ اور اس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ تنظیم کے صدر محترمہ فاطمہ اور فنانس سیکریٹری محترمہ فاطمہ سودے علی نے بچیوں میں انعامات تقسیم کئے۔آخر میں ملکی سلامتی اور عالم اسلام میں امن و امان کی دعاوں کے ساتھ یہ بابرکت محفل اختتام پذیر ہوئی ۔


دیگر تحریریں