انجمن فلاح وبہبود نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی گلگت کالونی برانچ کی کابینہ کی حلف برداری


04/07/2021

کراچی(شاہد اقبال سے)
انجمن فلاح وبہبود نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی گلگت کالونی برانچ کی کابینہ کے منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ تفصیلات کے مطابق انجمن فلاح وبہبود نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی گلگت کالونی برانچ کی کابینہ کے منتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔ حلف برداری کی تقریب جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جس میں مرکزی انجمن اور گلگت کالونی کے اراکین انجمن نے شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ کراچی کے پرنسپل علامہ شیخ سکندر حسین نے منتخب اراکین سے حلف لیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کام پاک سے ہوا۔ غلام حسین صدر، محمد حسن نائب صدر، سید شاکر حسین جنرل سیکرٹری اور محمد لطیف فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔


دیگر تحریریں