آٹھویں سالانہ سیرت نورین کانفرنس اتوار کو علی پور اسلام آباد میں ہوگی


14/11/2019

یشاہ قاسم فیض بخش ٹرسٹ و نوربخشیہ یوتھ موومنٹ علی پور اسلام آباد کے تحت آٹھواں سالانہ سیرت نورین کانفرنس بسلسلہ یوم ولادت باسعادت حضرت ختمی المرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اتوار 17 نومبر 2019 کو جامع مسجد و خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علی پور نئی آبادی اسلام میں ہوگی۔ محفل کی صدارت بزرگ عالم دین جناب علامہ سید محمد سرمیک دامت برکاتہ جبکہ مہمان خصوصی نائب پیر طریقت، میرواعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا جناب الحاج سید حمایت علی الموسوی دامت برکاتہ ہونگے جبکہ فخر ملت میرواعظ خانقاہ معلی شاہ سید محمد نوربخش صوٖفیہ امامیہ نوربخشیہ امرپورہ راولپنڈی علامہ سید علی موسوی خصوصی خطاب کرینگے۔ محفل میں دیگر علمائے کرام میں سید محمد ابراہیم گلشن کبیر, اخوند محمد علی خپلو صاحبان کی شرکت بھی متوقع ہے۔ شاہ قاسم فیض بخش ٹرسٹ و نوربخشیہ یوتھ موومنٹ علی پور اسلام آباد کی مشترکہ کمیٹی نے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ جلسے کی کارروائی کو براہ راست دکھایا جائےگا۔


دیگر تحریریں