نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن بلغار یونٹ کے زیر اہتمام ولادت امام زمانہ ؑ و شاہ سید محمد نوربخش ؒ منائی گئی


27/04/2019

امام زمانہ حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام اور غوث المتاخرین حضرت شاہ سید محمد نوربخش ؒ کے یوم ولادت باسعادت کے سلسلے میں نوربخشیہ یوتھ فیڈریشن NYF بلغار کے زیر اہتمام عید کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں علمائے کرام سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نعت و منقبت خوانوں نے عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ تقریب میں علامہ الحاج سید شمس الدین پیرزادہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے عید کے انعقاد پر نوجوانوں کو مبارک دی اور کہا کہ یہ تقریبات ہماری ایمان کو تازہ کرتے ہیں۔


دیگر تحریریں