شوال المکرم کا چاند نظرآگیا، عید الفطر پانچ جون ہوگی


04/06/2019

کراچی: خصوصی رپورٹ شوال المکرم کا چاند نظر آگیا، عید کل یعنی 5 جون بروز بدھ ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔
مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے کا اعلان کیا۔
مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد ، کشمور ، ڈیرہ بگٹی ، لاہور، رحیم یار خان، جیکب آباد اور دیگر مقامات پر شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ، ملائیشیا، انڈونیشیا ، جاپان ، بنگلہ دیش ، عمان ، سوڈان، شام میں بھی کل عید ہے، نارتھ امریکا اور برطانیہ میں بھی عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہوگی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پشاور میں بعض مقامات، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی بدھ کو عید ہوگی، جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کی صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔
نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم کی جانب سے تمام مسلمانوں اور بالخصوص تمام نوربخشی بھائیوں اور بہنوں کو عید مبارک ہو۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیِ تمام روزہ داروں کا روزہ، تراویح ، تلاوت قرآن پاک، اعتکاف اور دیگر عبادات اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔
کل بدھ مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی خانقاہوں اور مساجد میں عید کی نماز ادا کی جائے گی۔ جن مساجد میں نماز عید کے اوقات موصول ہوئی ہیں۔ ان کی تفصیل یوں ہے۔

 

جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ اسلام آباد
صبح سات ۷ بجے

 

جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ راولپنڈی
صبح آٹھ ۸ بجے

 

جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی
خواتین: 7:15
حضرات: 7:45

 

جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش صوفیہ امامیہ نوربخشیہ علی پور اسلام آباد
ساڑھے آٹھ بجے

 

خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا
صبح۸ بجے

 

خانقاہ میر مختار اخیار کریس
ساڑھے سات بجے صبح ۷:۳۰

 

خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ شگر
۸ بجے صبح

 

خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کھرکوہ مندک

7:45

 

خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو

صبح 8:00

 

خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو

آٹھ بجے

 

جامعہ باب العلم  صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سکردو
سات ۷ بجے

 

جامع مسجد علی ابن ابی طالب صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سکردو
7:15

 

خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سیت سلترو
آٹھ بجے۔


دیگر تحریریں