علامہ سید شمس الدین پیرزادہ کی زیر صدارت آل پاکستان علما صوفیہ امامیہ نوربخشیہ اور عمائدین نوربخشیہ کا اجلاس


12/04/2021

May be an image of 5 people, including Mureed Murshid, people standing and people sitting

خپلو، آل پاکستان علماء صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ، میرواعظین ، ائمہ مساجد ، این وائی ایم کے عہدیدافران اور سرکردگان نوربخشیہ کا اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ خپلو گانچھے میں علامہ الحاج سید شمس الدین پیرزادہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کئی امور زیر بحث آئے۔ عالم نوربخشیت کو درپیش مشکلات پر سیر حاصل بحث اور تبادلہ خیال ہوا۔ اجلاس میں حکومت کی جانب سے اہم امور میں نوربخشی مکتب فکر کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان کے مختلف شہروں سمیت گلگت بلتستان میں مسلک نوربخشیہ کے لاکھوں پیروکار موجود ہیں۔ ان کو نمائندگی نہ ملنا باعث تشویش ہے۔ اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نوربخشی مسلک کو تمام حکومتی فورمز پر نمائندگی دی جائے اور علما سے دینی معاملات پر مشاورت کو یقینی بنایا جائےبصورت دیگر احتجاج ہمارا حق ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محفل جان نشین پیر طریقت سید شمس الدین پیرزادہ نے ملت کی ترقی و آبیاری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ تمام امور میں اتحاد ملت کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان ہم سب کی ذمہ داری ہے اور امن کا قیام باہمی اتفاق و اتحاد کے بغیر ممکن نہیں ۔اجلاس میں سکردو، شگر اور گانچھے بھر سے میرواعظین، ائمہ مساجدکے علاوہ نوربخشیہ یوتھ موومنٹ کے عہدیداروں اور دیگر نوربخشی عمائدین نے شرکت کی اور پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی اور سید شمس الدین پیرزادہ کی قیادت میں بھرپور ملی خدمات کے عزم کا اعادہ کیا۔

May be an image of 3 people and people standing


دیگر تحریریں