لاہور میں سیرت معصومین کانفرنس اتوار کو ہوگی


15/11/2019

لاہور: شاہ قاسم فیض بخش یونین لاہور کے زیر اہتمام پہلا سالانہ سیرت معصومین کانفرنس أتوار 17 نومبر 2019 کو مدینہ کالونی سیون اپ میں منعقد ہوگی۔ جلسہ میں مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے جید علماء کرام حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف پہلوووں پر روشنی ڈالیں گے. نعت خواں حضرات حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور چھٹے امام حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شان اقدس میں مدحت سرائی کرینگے۔ کانفرنس کے دوران شاہ قاسم فیض بخش یونین لاہور کی جانب سے مدرسے کے 15 طلباء کی ختم قرآن کی دستار بندی کی جائے گی۔


دیگر تحریریں