ماسٹر محمد کی وفات سے مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کا نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے پیرزادہ علامہ سید شمس الدین موسوی


26/09/2020

سلسلہ ذہب کے پیر طریقت ،مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے رہبر حضرت سید محمد شاہ نورانی مد ظلہ کے جانشین پیرزادہ علامہ سید شمس الدین موسوی نے بغدانگ ہندوستان کے معروف مذھبی شخصیت اور مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے خادم و عالم دین مولانا ماسٹر محمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹر محمد کی وفات سے مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کا نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے، مرحوم عاشق آل محمد اور زاکر حسین ابن علی ع تھے – مرحوم نوربخشی کتابوں پر کافی دسترس رکھنے کے ساتھ فقہی مسائل پر مکمل عبور رکھتے تھے – ہندوستان میں مقیم نوربخشی پیروکار اپنے مسائل کے حل کیلئے ماسٹر محمد سے رجوع کرتے تھے، عوام کے تمام مسائل و مشکلات کا بہترین حل پیش کرنا مرحوم کا وطیرہ تھا –
پیر زادہ نے مزید مصیبت کی اس گھڑی میں مولانا ماسٹر مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا بھی کی-


دیگر تحریریں