علامہ سید علی الموسوی خپلوی کو انجمن نوربخشیہ ہندوستان کاخراج تحسین


01/03/2019

نوربخشی دنیا میں پہلی بار قرآن مجید کا اردو ترجمہ کرنے والے محقق و عالم دین علامہ سید علی الموسوی خپلوی کو انجمن نوربخشیہ ہندوستان کی طرف سے ان کی اس عظیم علمی خدمت پر تحفہ پیش کیا گیا اور انہیں اس عظیم خدمت پر مبارک باد بھی پیش کی گئی۔ تمام معززین نے امید ظاہر کی کہ نوربخشی قوم علامہ صاحب کی علمی کاوشوں سے بھرپور استفادہ کریگی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان میں بسنے والے نوربخشی اس ضمن میں اپنا ہر قسم کا تعاون پیش کرینگے۔
اس موقع پر علامہ سید علی الموسوی کی طرف سے انجمن کے سابقہ اور موجودہ عہدیداران کی خدمت میں قرآن پاک بھی پیش کیا گیاـ


دیگر تحریریں