مدرسہ مصباح الہدیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد


18/11/2019

مدرسہ مصباح الہدیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ سینو کے زیراہتمام پانچویں سالانہ محفل میلاد کی ایک عظیم الشان اور روح پرور محفل کا انعقاد ہوا جس میں سلترو لچھت کندوس گلشن کبیر ،سینو،تھگس،ہلدی بلے گوند،کاندے خپلو ،اور شگر سے این وائی ایم کے نوجوان بزرگ اور علمائے کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل صدارت الحاج پیر زادہ سید شمس الدین اور مہمان خصوصی کی نشست پر علامہ یونس براجمان تھے۔


محفل میلاد سے مولانا انور سلترو ،مولانا موسیٰ،علی حقانی لچھت،علامہ بشیر حیدری، سینو،سید خورشید عالم گلشن کبیر ، سید شمس الدین تھگس، مولانا حسین رحمانی تھلوی علامہ شیخ یونس اور صدر محفل شمس الدین صاحب نے خطاب کیا مقررین نے حضورﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور امن اتحاد اتفاق کو فروغ دینے پر زور دیا۔ محفل میں مشہور ثنا خواں ماسٹر موسیٰ علی سینو اور مولانا عباس انصاری نے نعت اور منقبت پڑھ کر شرکائے محفل کا لہو گرمایا،ساتھ مشہور قصیدہ خوانوں نے بھی خوبصورت انداز میں قصیدے سے محفل کو رونق بخشی


دیگر تحریریں