ملک بھر میں جشن مولود کعبہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا


24/03/2019

 

ملک بھر میں جشن مولود کعبہ انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اسلام آباد علی پور سے سیکریڑی نشرو اشاعت این۔واٸی۔ایم علی پور اسلام آباد:محمد یاسین کے مطابق جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش ؒعلی پور اسلام اباد میں ١٣ رجب کوعید مولود کعبہ حضرت مولائے متقیان علی ابن ابی طالب علیہ السلام اور جشن نوروز کے حوالے سےایک پروقار محفل عید انعقاد کیا گیا.جس میں نائب پیر میرواعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا سید حمایت علی الموسوی، میرواعظ خانقاہ معلی نوربخشیہ سرمیک علامہ سید محمد، اخوند محمد علی سمیت دیگر علما ٕ کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید حمایت حسین نے شرکا ٕ محفل سے خطاب کیا اور مولودہ کعبہ حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے روح پرور واقعہ سے شرکا کے دلوں کو منور کیا۔ اس موقع پر منقبت خوانوں نے مولامتقیان علیہ السلام کی شان میں زبردست گلہاے عقیدت پیش کیے۔ اآخر میں شرکا ٕ محفل کو سپیشل بلتی سبز چاٸے اور ازوق سے تواضع کی گٸی۔
ادھر کراچی میں جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد میں ظہور ولایت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے مہتمم علامہ شیخ سکندر حسین، نائب مہتمم علامہ الحاج شیخ محمد محسن اشراقی، مولانا حسن شاد کے علاوہ دیگر علما کرام ، اراکین انجمن اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
جشن مولود کعبہ کے موقع پر بلتستان اور ہندوستان کے نوربخشی خانقاہوں، مساجد کے علاوہ گھروں میں بھی عید کی محفلین منعقد ہوئیں۔ جن میں علمائے کرام نے مولائے متقیان حیدر کرار، شیر خدا جناب امیر المومنین علی علیہ السلام کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر بلتی روایتی ازوک اور سبز چائے سے شرکا کی تواضع کی گئی


دیگر تحریریں