پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا


16/05/2018

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ملک بھر میں پہلا روزہ کل ہوگا . مبارکِ رمضان ، رحمتوں ، برکتوں اور گناہوں سے بخششوں کا مہینہ ہے، نوربخشیہ آئی ٹی ٹیم کی جانب سے تمام امت مسلمہ کو مبارک ہوں۔ رمضان المبارک کے مہینے میں رب کی رحمت کچھ اور سوا ہوجاتی ہے، جب ایک نیکی کا صلہ ستر گنا زیادہ ملنے لگتا ہے۔ تو پھر کیوں نا سچے دل سے معافی مانگ کر آخرت میں اپنی بخشش کا سامان کرلیا جائے، کیوں کہ وہ رب رحیم ہی تو ہے۔ رمضان المبارک میں مسجدوں کی رونق دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے، جب اللہ کی بارگاہ میں سربہ سجود ہونے کے لیے راتیں بھی جاگتی ہیں اوران مبارک ساعتوں میں ہر عبد اپنے معبود سے گناہوں کی معافی مانگتا ہے اور جھولیاں بھر بھر کر اللہ کی رحمت سمیٹتا ہے۔ سحر و افطار میں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے مسلمانوں کا جذبہ ایثار دیکھنے والا ہوتا ہے۔ رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں کو خوش آمدید اور تمام امت مسلمین کو رمضان شریف کا مہینہ مبارک ۔

رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ آپہنچا، رمضان المبارک وہ بابرکت مہینہ کہ جس میں شیاطین قید کردیے جاتے ہیں اور اللہ کی رحمت ایسی برستی ہے کہ پیاسی روحوں کو سیراب کردیتی ہے۔ ایسے میں مساجد آباد ہوتی ہیں تو بندے بھی بارگاہ الٰہی میں جھک جاتے ہیں اور روروکر اپنے رب سے دل کی ہر آس ، ہر خواہش اور ہر حاجت بیان کردیتے ہیں، بندے کا اپنے رب سے رشتہ کچھ اور مضبوط ہونے لگتا ہے، دعا کے لیے اٹھے ہاتھ، خالی نہیں رہتے۔


دیگر تحریریں