گلگت کالونی کورنگی کراچی میں مجلس امام رضا علیہ السلام کا انعقاد


28/06/2021

گلگت کالونی کورنگی کراچی میں مجلس امام رضا علیہ السلام کا انعقاد
کراچی [شاہد اقبال سے]
مکتب صفہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کورنگی گلگت کالونی کراچی میں شہادت امام علی رضا علیہ السلام کی مناسبت سے ایک مجلس منعقد کی گئی۔ مجلس میں جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی کے طلبا سمیت لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ میثم عباس ہلدوی نے مرثیہ اور مولانا شرافت حسین شگری نے نوحہ خوانی کی جبکہ مولانا محمد علی درویش سلتروی نے امام علی رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ان کے فضائل و مناقب پر تفصیلی روشنی ڈالی اور امام علیہ السلام کے مصائب بیان کئے۔ مجلس میں مولانا شاہد احمد شگری ، مولانا موسیٰ علی شگری ، سید شاکر چھوربٹی اور محمد حسین خپلوی و دیگر بھی شریک ہوئے۔


دیگر تحریریں