یوم ولادت امام محمد مہدی ّ و شاہ سید محمد نوربخشٌ کے موقع پر جلسہ عام 6 مئی 2018 بروز اتوار خپلو میں ہوگا


05/05/2018

انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ اور نوربخشیہ یوتھ موومنٹ خپلو ڈویژن کے تحت حضرت صاحب الزمان امام محمد مہدی علیہ السلام اور غوث المتاخرین حضرت شاہ سید محمد نوربخشؒ کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام پیر طریقت الحاج حضرت سید محمد شاہ نورانی مدظلہ العالی کی صدارت میں خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں 6 مئی2018 کو منعقد ہو رہا ہے۔ جلسے میں نائب پیر طریقت سید حمایت علی الموسوی، فخر و مفتی نوربخشیہ سید محمد شاہ تھلوی، پیر زادہ علامہ سید شمس الدین، پروفیسر علامہ سید حسن شاہ شگری اور دیگر جید علمائے کرام خطاب کرینگے۔

 

 


دیگر تحریریں