جان بوجھ کر روزہ توڑنے کے حوالے سے فقہ میں‌کیا حکم ہے؟


جان بوجھ کر روزہ توڑنا گناہ کبیرہ ہے. ایسے شخص پر اس روزہ کی قضا واجب اور کفارہ مستحب ہے۔ فقہ الاحوط میں میں اس حوالے سے یوں فرمان موجود ہے ۔

عمداً کھا کر، پی کر یا جماع یا اس جیسی کسی بھی شکل میں ہر روزہ توڑنے والی چیز کا ارتکاب کرے جبکہ وہ رمضان میں روزے سے ہو تو اس پر قضا واجب ہےاور کفارہ مستحب ہے۔رمضان کے علاوہ دیگر روزوں میں کفارہ مستحب نہیں تاہم تمام واجبات میں قضاء واجب ہے۔