مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کامختصر تعارف

مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ عالم اسلام کا ایک مستقل اور اتحاد بین المسلمین کا داعی مسلک ہے جس کی بنیاد اللہ، اس کے فرشتوں، قرآن پاک سمیت آسمانی کتابوں و صحیفوں، انبیا و مرسلین اور یوم قیامت پر ایمان اور کلمہ بنائے اسلام، نماز پنجگانہ، رمضان المبارک کے روزے، زکوٰۃ اور بیت اللہ کے حج پر عمل کرنے پر ہے۔ اصولی معاملات میں حضرت شاہ سید محمد نوربخشؒ کی کتاب ’کتاب الاعتقادیہ‘‘ اور فروعی امور میں انہی کے فقہ الاحوط اورامیر کبیرسید علی ہمدانی ؒ کی کتاب دعوات صوفیہ امامیہ پر عمل پیرا ہیں۔ سلسلۃ الذہب سے تمسک اس مسلک کا خاصہ ہے۔ سلسلۃ الذہب میں ائمہ حقیقی یعنی اول امام علی علیہ السلام اور آخر امام مہدی علیہ السلام جبکہ ائمہ اضافی حضرت معروف کرخی ؒ سے تاقیام قیامت آنے والے تمام پیران طریقت شامل ہیں۔ یہ واحد صوفی مسلک ہے جس کی بنیاد آئمہ معصومین علیہم السلام کی تعلیمات پر مبنی ہے

ستون اسلام

کلمہ شہادتین

Namaz

نماز

زکوٰۃ

روزہ

روزہ

حج

تعارف

ہمارا مطمع نظر

فروعی مسائل کو آسان انداز میں بیان کرنا

فروعی مسائل کو آسان انداز میں بیان کرنا

امت محمدیہ کے لئے فروعی مسائل کو آسان انداز میں بیان کرنا اور بعد میں رائج کی جانیوالی بدعات کا خاتمہ کرنا جو قرآن و حدیث و سیرت چہاردہ معصومین سے متصادم ہوں

اختلافات کا خاتمہ کرنا

اختلافات کا خاتمہ کرنا

امت محمدیہؐ کے درمیان موجود اصولی و فروعی اختلافات اور ادیان عالم میں موجود اصولی اختلافات کا خاتمہ کرنا اوراختلافی معاملات میں راہ اعتدال کو اختیار کرنا .

کمی و بیشی کے بغیر شریعت محمد یہ ﷺکوواضح کرنا

کمی و بیشی کے بغیر شریعت محمدیہؐ کوواضح کرنا

کسی کمی و بیشی کے بغیر شریعت محمدیہؐ کو اس طرح سے واضح کرنا جس طرح آنحضرتؐ کے دور میں رائج تھی۔

پیر طریقت کا پیغام

پیر طریقت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ حضرت سید محمد شاہ نورانی مدظلہ العالی کا پیغام

!برادران ملت ایمانی ۔۔۔ السلام علیکم

بعد از سلام ! میرا پیغام یہ ہے آپ دنیاوی افواہو ں اور نیٹ ورک پہ آنیوالی باتوں سے پریشان نہ ہوں اور اتفاق و اتحاد کیساتھ متحد رہیں ۔ یہ مسلک تمام خوبیوں سے بھرپور مذہب ہے جو اس وقت سازشوں کا شکار ہوا ہے۔ تاہم آپ لوگوں نے بالکل اتفاق واتحاد سے رہنا ہے ۔

میں آپ تمام لوگوں سے بہت خوش ہوں کیونکہ منظم طریقے سے تبلیغ کرنے والا نہ ہو نے باوجود آپ ایمانی تقاضوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔ ـ میں آپ لوگوں کے لیے دعا کرتاہوں کہ اللہ آپ کے ایمان کو مزید ترقی دے ۔ سب کو میرا سلام میں مزید آپ کے حق میں دعاگو رہونگا اور آپ میرے حق میں دعا گو رہیں۔

-والسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

اشتہار


یہاں اشتہار کے لئیے رابطہ کریں
تقریبات

آنے والی تقریبات

معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم
معراج مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر اعتقاد
جشن یوم ظہور پرنور شیر خدا مولا علی علیہ السلام و حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی علی ثانی رح 13 رجب

زندگی نامہ حضرت عباس علمدار ؑ

تحریر: شاہینہ انصاری خپلوی
ایمان ،شجاعت اور وفا کی بلندیوں پر جب نگاہ کرتے ہیں تو وہاں ایک شخص نظر آتا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی جو فضل و کمال میں ، قوت اور جلالت میں اپنی مثال آپ ہے۔

مزید پڑھیں
Allama-Hassan-Noori

حضرت علامہ الحاج محمد حسن نوریؔ کی حالات زندگی

علامہ محمد حسن نوری مرحوم ایک نام ور عالم دین، بلند پایہ خطیب،شعلہ بیان مقرر، خوش لحن قاری، عاشق آل رسولؑ، ذاکر اہلبیتؑ،دل سوز قصہ خواں، وکیل آل محمدؑ، داعی نظریہ امامت ، بہترین نعت گو ومنقبت خوان ،برجستہ مناظرہونے کے ساتھ ایک بہترین قاضی اورمفتی دین تھے

مزید پڑھیں

سید حمایت علی الموسوی کی مختصر حالات زندگی

اعجاز حسین غریبی میر واعظ خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا سید حمایت علی الموسوی کی مختصر حالات زندگی آپ کا نام حمایت علی والد سید مختار حسین ہیں ۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ سید مختار حسین ؒ کے چھٹے فرزند ارجمند تھے اور 1949 میں خپلو میں پیدا ہوئے ابتدائی دینی تعلیم اپنے والد […]

مزید پڑھیں