رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا


05/05/2019

رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔
رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔ پہلا روزہ منگل 7 مئی کو ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک 1440 کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت محکمہ موسمیات کے کراچی کے دفتر میں ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں منعقد ہوئے تاہم ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت سے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء اور ماہرین کی اتفاق رائے سے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا گیا۔
ادھر ہندوستان میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور رمضان المبارک کا پہلا روزہ پاکستان کی طرح منگل کو ہی ہوگا۔ سعودی عرب، خلیجی ممالک اور یورپ میں بھی گزشتہ روزہ چاند نظر نہیں آیا تھا لہذا وہاں آج تراویح اور کل پہلا روزہ ہوگا۔


دیگر تحریریں