جوٹھے کا حکم
مسلمانوں اور حلال گوشت جانوروں کا جوٹھاپاک اور پاک کرنے والاہے ۔کتا ،خنزیراور کافر کا جوٹھا ناپاک اور ناپاک کرنے والا ہے اور حرام گوشت جانورں کا جھوٹا باعث کراہت ہے ۔ اگر حرام گوشت جانور مردار خور ہو تا ہم اسکے منہ پر کوئی ناپاکی کے آثار نظر نہ آئے توشدید کراہت کا حامل ہے ۔ اگر اس کے منہ پر ناپاک چیز کا ا ثر نظر آئے تو اسکی نجاست یقینی ہے ۔ اگر پانی میں کوئی ایسا جانور مردہ پڑاہو جسکی پیدائش کی جگہ ہی پانی ہو مثلا مچھلی ،کیکڑا وغیریا وہ کیڑے مکوڑے جن کے بہنے والاخون نہ ہو مثلاًمکھی ،مچھر ،بھڑاور بچھو تو وہ پانی نجس نہیں ہے ۔