تعقیبات
نماز کے بعداوراد پڑھنا نبیﷺسے وراثت میں ملی ہو ئی شرافت سے بھری سنت ہے اورنیک بندوں کے علاوہ کوئی اوراسکے وارث نہیںہو سکتے۔تعقیبات کی کم ازکم مقدار سبحان اللہ تینتیس مرتبہ پڑھنا اور الحمد اللہ تینتیس مرتبہ پڑھنا اللہ اکبرتینتیس مرتبہ پڑھنا ہے اور تعقیبات کی کثرت کی کوئی حد مقرر نہیںہر پنجگانہ نماز کے بعداور خاص کرنماز صبح اور عصر کے بعد تعقیبات تاکیدی حیثیت رکھتے ہیں۔
( شاہ سید محمد نوربخشؒ نے چونکہ بعد از نماز تعقیبات کی کوئی حد مقرر نہیں کی اس لئے تمام نوربخشی پیروکار نماز صبح کے بعدتجدید ایمان کے طور پر کلمہ طیبہ کے و رد کے بعد اورادفتحیہ پڑھتے ہیں ۔ بعض علاقوں میں تمام نمازوں کے بعد اس پاک کلمہ کا ورد کیا جاتا ہے ۔احادیث مبارکہ میں نماز کے بعد کلمہ طیبہ کے ورد کا تذکرہ ملتا ہے )