امام جماعت کی صفات


کم ترین درجہ

(۱) واجب ہے کہ امام نمازکی پابندی کرنےوالا ہو۔ (۲)ظاہراًنیک ہو اگرچہ اندرونی طور پر گنہگار ہی کیوںنہ ہو۔ اس امام کی اقتدا جائز نہیں جو کھلے عام گناہ کرتا ہومگر اسی جیسے لوگوں کیلئے جائز ہے۔ یہ کم ترین درجہ ہے۔

اعلیٰ درجہ

اعلیٰ درجہ یہ ہے کہ امام ظاہری اور باطنی لحاظ سے صالح اور عادل ہو۔اگر ایسااما م مل جائے جو پرہیزگارہو ، فقہ کا عالم ہو ، قاری ہوتواسے پانیوالوں کی بہت ہی خوش قسمتی ہے۔ اگر ایسااما م نہ ملے توکسی عذر کے بغیر جماعت چھوڑنا جائز نہیں، مثلاً بیماری‘ ضرورتمند مریض کی خدمت، بارش یاکیچڑ ہو اور جماعت کی جگہ دور ہویا شدید بھوک اور پیاس یا سخت گرمی یا سردی یا دشمن کا خوف لاحق ہو۔اگر کوئی بدبو دار کچی چیز کھالے مثلاًلہسن اور پیاز وغیرہ اور ان کی بدبو روکنے والی کوئی چیز کھا کر بدبو ختم کرنے کی قدرت نہ رکھتا ہو یاجس شخص کو بدبو دار پسینہ آتا ہو جبکہ وہ بو کو ختم نہیںکرتا اس شخص پر جماعت میںحاضر ہونا حرام ہے۔