ترجمه قرآن مجيد سميت اهم نوربخشي کتابیں ختم کرنے والی ۱۵۶ طالبات میں اسناد تقسیم


27/06/2021

ترجمه قرآن مجيد سميت اهم نوربخشي کتابیں ختم کرنے والی ۱۵۶ طالبات میں اسناد تقسیم

تقریب میں پیرزادہ سید شمس الدین ، علامہ محسن اشراقی ، شیخ یونس سمیت علما کی کثیر تعداد کی شرکت

خپلو[حامد حسن سے ]

جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں تقسیم اسناد کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔ اس محفل کی صدارت پیرزادہ سید شمس الدین نے جبکہ مہمان خصوصی جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی کے نائب مہتمم علامہ شیخ محسن اشراقی تھے ۔ تقریب میں علامہ شیخ محمد یونس سمیت علماو دانشوروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ آل رسول سے ۱۵۶ طالبات نے قرآن مجید کا ترجمہ کے ساتھ اہم نوربخشی کتابیں فقہ احوط، مودۃ القربی، کتاب الاعتقادیہ، دعوات صوفیہ امامیہ، روضۃ الفردوس ، تبیین المقامات وغیرہ مکمل کی ہیں ۔ ان طالبات کے درمیان علما نے اسناد تقسیم کیں ۔ قریب میں جامعہ کے مہتتم مولانا موسیٰ علی صدیقی، مولانا غلام عباس انصاری، شیخ فدا حسین فیضی مچلوی اور مولانا علی خان بھی شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شیخ محمد یونس نے کہا کہ دین اسلام فکری ، عملی اور اخلاقی میدان میں دائمی منشور دیتا ہے . دستور الھی کا اجراء ہو گا۔ دنیا میں ایک  نہ ایک دن دین اسلام کا غلبہ حاصل ہوگا۔ ہر مسلمان کی خواہش و امید ہے کہ دنیا میں اسلام کو غلبہ ہو ۔ وہ دن کیسا ہو گا جب فرزند زہرا خلیفہ رسول منجی عالم کا ظہور ہوگا۔تمام عالم لا الہ الا اللہ محمد الرسول اللہ کی تکبیر اور نعروں سے گونج اٹھیں گے. ۔جھد مسلسل میں ہی کامیابی و کامرانی ہے۔

پیرزادہ سید شمس الدین نے اپنے خطاب میں کہا:علم حاصل کرنا فرض ہے۔اس فرمان کے مطابق تمام مرد و خواتین کو اپنے اندر علم کی تڑپ پیدا کرنی چاہئے۔اسی علم کر ترویج کے لئے ہم نے یہ مدرسہ قائم کیاآج بحمدللہ باقاعدہ شب باشی نظام کے تحت تعلیم کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔اس نظام کے تحت مدرسہ کے موجودہ علماء کے علاوہ بھی کئی جید علماء بھی مدرسے میں تعلیم و تربیت کے لئے لائیں گے۔آپ سب لوگ پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں آئندہ بھی تعاون کی امید ہے۔میں شکریہ یہ ادا کرتا ہوں استاد محترم علامہ شیخ محسن اشراقی کا جو دن رات کر کے مسلک حقہ کی خدمت کے لئے اپنے آپ کو وقف کئے ہوئے ہیں۔علامہ یونس کا جو گاوں گاوں جا کر مسلک حقہ کی تبلیغ جاری رکھے ہوئے ہیں۔مولانا موسی صدیقی پرنسپل مدرسہ ہذا اور ان کے ساتھ شیخ عباس کا شکریہ جو پچھلے ایک دھائی سے تمام مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے اس مدرسہ کو کامیابی سے چلا رہے ہیں اور آج 170 کے قریب لوگوں کو نوربخشی کتب پڑھا کے ختم کیا ہے۔

آخر میں مہمان خصوصی علامہ محسن اشرقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس جدید اور مادیت پرستی کے دور میں اتنی بڑی تعداد میں قوم کی بچیوں کو نوربخشی کتب سے روشناس کرانا لائق تحسین ہے۔  انہوں نے طالبات سے کہا کہ جہاں آپ دن میں 10 گھنٹے مروجہ تعلیم کے لئے دے رہے ہیں وہاں صرف ایک گھنٹہ اسلامی تعلیم کے لئے بھی مختص کریں۔ اس دور میں طالبات کی تعلیم و تربیت انتہائی ضروری ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی اولاد کی صحیح معنوں میں تربیت کر سکتی ہے۔ آخر میں مسلک میں اتحاد و اتفاق اور مملکت خداداد پاکستان کی سلامتی کی دعا کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔

 


دیگر تحریریں