رکا ہوا پانی رکا ہوا پانی جسے استعمال نہ کیا گیا ہو اور زیادہ پڑ ے رہنے سے تبدیل ہوجائے تویہ پانی پاک ہے اور پاک کرنیوالابھی ہے برتنوں میں دھوپ سے گرم ہونیوالاپانی کا استعمال مکروہ ہے۔ کیونکہ ایسے پانی سے سفید کوڑھ کی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ ہوتاہے ۔پانی کو تبدیل کرنیوالی چیز اگر پاک ہو مثلاصابون ،اشنان اور زعفران وغیرہ تواس کی پاکیزگی میں کوئی قباحت پیدا نہیں کرتی جب تک اسکے بہائو میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کرے۔