جامعہ آل رسول خپلو میں طالبات کے لئے داخلہ شروع کرنے کا فیصلہ


20/06/2021

جامعہ آل رسول خپلو میں طالبات کے لئے داخلہ شروع کرنے کا فیصلہ
گنگچھے(ح۔ا۔م۔د) جامعہ آل رسول خپلو میں طالبات کے لئے داخلہ شروع کرنے کا فیصلہ ، تفصیلات کے مطابق انجمن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو خاص اور نوربخشیہ یوتھ موومنٹ کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں سید شمس الدین صاحب پیرزادہ کی زیر سرپرستی جامعہ آل رسول صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں محدود نشستوں پر طالبات کے لئے داخلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
جامعہ میں بلتستان کے تمام علاقوں کے لئے کوٹہ مختص کیاجائے گا جس کے تحت داخلہ دیئے جائیں گے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ مدرسہ سے متصل نورانی ہاسٹل میں طالبات کے لئے ہاسٹل بنایا جائے گا
اس وقت بعد از نماز عصر 250 سے زائد طالبات قرآن مجید۔دعوت صوفیہ امامیہ۔ اصول اعتقادیہ۔ فقہ الاحوط اور دیگر کتب کی تعلیم حاصل کررہی ہیں یہ سلسلہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔


دیگر تحریریں