کورنگی کراچی میں یوم ولادت امام رضا علیہ السلام کی مناسبت سے عید کا انعقاد


20/06/2021

رپورٹ، شاہد اقبا ل
مدرسہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ گلگت کالونی کورنگی کراچی میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعات کی مناسبت محفل عید منعقد کی گئی جس میں علاقے سے مسلک نوربخشیہ کے پیروکاروں نے شرکت کی۔ میثم ہلدی، ابراہیم شگری، شرافت شگری، شاہد شگری، فرقان مچلوی و دیگر نے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ مدرسے کے معلم محمد علی درویش سلترو نے محفل سے خطاب کرتےہوئے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی سیرت مبارکہ اور حیات مبارکہ کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ائمہ معصومین علیہم السلام کی ولادت پر عید منانا اور شہادت پر سوگ منانا ہمارے اکابرین اور سلف صالحین کی سنت ہے اور یہ تبلیغ دین کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔


دیگر تحریریں