مرضی گون میں یوم ولادت حضرت علی علیہ السلام و حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ


03/04/2018

ضلع گانگچھے مرضی گون میں جشنِ مولودِ کعبہ حضرتِ علی علیہ السلام اور حضرتِ امیرِ کبیر  سید علی ہمدانی رحمۃ اللہ علیہ کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے  ایک عظیم  الشان جلسہ این وائی ایف مرضی گون کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا۔  جلسہ کی صدارت پیرزادہ سید شمس الدین صاحب الموسوی  نے کی  اور  سید علی صاحب مہمانِ خصوصی  کی حیثیت سے شرکت کی۔

علمائے کرام نے دونوں ہستیوں کے سوانح عمری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ان کی تعلیمات تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔  جلسے میں نوربخشی عقیدتمندوں میں زبردست انداز میں مولود کعبہ اور علی ثانی کی خدمات میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کئے۔


دیگر خبریں