تیرہویں سالانہ سیرت صادقین کانفرنس ہفتے کو محمود آباد کراچی میں ہوگی


14/11/2019

نوربخش اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت تیرہویں سالانہ سیرت صادقین کانفرنس بسلسلہ یوم ولادت باسعادت حضرت ختمی المرتبت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اتوار 17 نومبر 2019 کو جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں ہوگی۔ جلسے کی صدارت صدر انجمن فلاح و بہبودی نوربخشی بلتستانیاں رجسٹرڈ کراچی سید مرتضی ہونگے جبکہ مہتمم جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ کراچی علامہ شیخ سکندر حسین اور نائب مہتمم علامہ شیخ محسن اشراقی خطاب کرینگے۔ معروف نعت خواں عقیدت کے پھول نچھاور کرینگے۔ جلسے کی کارروائی کو براہ راست دکھایا جائےگا۔


دیگر خبریں