خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو میں سید شمس الدین پیرزادہ کی امامت میں پرامن جمعہ


17/05/2019

خپلو (نمائندہ خصوصی) مصالحت کے بعد صلح نامہ کی روشنی میں آج خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ خپلو بالا میں جمعہ کا خطبہ سید محمد الیاس نے دیا جبکہ نماز جمعہ کی امامت پیر طریقت سید محمد شاہ نورانی کے جانشین علامہ الحاج سید شمس الدین پیرزادہ نے کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو خانقاہ معلی میں ہونے والے واقعے کے بعد کشیدہ صورتحال کا اختتام مصالحت پر ہوا تھا جس میں طے کیا گیا تھا کہ مصالحت کے بعد پہلے جمعہ کا خطبہ سید محمد الیاس جبکہ دوسرے جمعہ کا خطبہ مولانا علی محمد دینگے۔


دیگر خبریں