علامہ شیخ محسن اشراقی کا مچلو کا دورہ، خطبہ دیا


16/07/2021

نائب مہتمم جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی علامہ الحاج شیخ محمد محسن اشراقی نے خانقاہ معلی صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو میں خطبہ جمعہ دیا اور صفات مومن کے بارے میں بہترین انداز میں روشنی ڈالی. اس کے بعد انہوں نے میر واعظ خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو آغا سید منیر حسین کاظمی کے ہمراہ الحاج اپو چو سید محمد (المعروف بواسید مچلو) رحمۃ اللہ علیہ کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور مرحوم کے ایصال وثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی. ان کے ہمراہ مدرسہ تعلیم القرآن صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محلہ ملون کے معلم اخوند فدا حسین فیضی ، محمد باقر، مدرس مدرسہ خامس آل عباء صوفیہ امامیہ نوربخشیہ بقدورپی ،مولانا زوالفقار علی حیدری،مولانا محمد اشرف، مدرس مرکزی مکتب انوار العلوم ، صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مرین، اخون محمد ابراہیم ، استاد مدرسہ علوم محمدیہ، صوفیہ امامیہ نوربخشیہ بونگری، جناب حسن بصری ، صوفیہ امامیہ نوربخشیہ مچلو این وائی ایم مچلو کے روح رواں رستم علی . اور دیگر بھی موجود تھے. مچلو کے غیور عوام نے علامہ شیخ محمد محسن اشرقی کا بھرپور خیر مقدم کیا


دیگر تحریریں