اسلامی علوم سے آگہی حاصل کیجئے


22/05/2018

!عزیز ساتھیو! السلامُ علیکم
آج ہم آپ لو گوں کے سامنے اپنی ایک ایسی کاوش رکھ رہے ہیں جس کی تکمیل پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ یہ کاوش دراصل اس ویب سائٹ کی تخلیق ہے جس کا نام ہے :نوربخشیہ ڈاٹ کام اور اس تک پہنچنے کا پتہ ہے
http://noorbakhshia.com
اپنی کارکردگی کے حساب سے یہ اپنی نوعیت کی ایک بالکل الگ اسلامی سائٹ ہے جس کا مقصد ایک عام مسلمان کو اسلام کی بنیاد سے باآسانی روشناس کروانا ہے۔
اس ویب سائٹ کو اچھی طرح استعمال کرنے کے لئے ہمارے خیال میں ایک کمپیوٹر زیادہ موزوں رہے گا مگر یہ آپ کی موبائل ڈیوائس پر بھی کام کرے گی۔ اس ویب سائٹ کو تمام ممکنہ غلطیوں سے پاک رکھنے کی بھر پور کوشش کی گئی ہےلیکن انسان سے سہواً بھی خطا ہو جاتی ہے. آپ سے مودبانہ التماس ہے کہ آپ اس سائٹ کے بارے میں اپنی قیمتی آراء سے ہمیں آگاہ کریں اور سب سے اہم بات یہ کہ اگر آپ کو کسی قسم کی کوئی بھی غلطی کہیں پر بھی نظر آئے تو آپ نوربخشیہ آئی-ٹی ٹیم کو اس ای میل پتے پر فوری طور پر متوجہ کریں  noorbakhshia.net@gmail.com
یا
رابطہ کریں
انشاء اللہ! ہم اپنی غلطی کو فوراً ہی درست کریں گے۔ اللہ تعالیٰ ہماری تمام خطاؤں پر ہمیں معاف فرمائے۔ آمین
.جزاک اللہ خیراً کثیراً


دیگر تحریریں