کورونا وائرس کا پھیلاؤ: پیرزادہ سید شمس الدين کا بیان


23/03/2020

کورونا وائرس کا پھیلاؤ: پیرزادہ سید شمس الدين کا بیان

جانشینِ پیر طریقت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ الحاج پیرزادہ سید شمس الدین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ امتحان خدواندی ہے ایسے موقع پر عوام الناس افراتفری کے بجائے صبر اور حوصلے سے کام لیں ساتھ ہی زیادہ سے زیادہ دعا اور ذکر الٰہی میں مشغول رہیں. مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے تمام پیروکار پیر حاضر حضرت سید محمد شاہ نورانی مدظله‌ العالی کے حکم کے مطابق ائمہ معصومین علیهم السلام سے متوسل ہوں اور تمام عالم انسانیت کو اس امتحان سے نجات ملنے کے لیے دعا کریں. انہوں نے نیز کہا کہ جتنا ہو سکے اپنے گھروں میں رہیں، غیر ضروری اجتماعات سے پرہیز کریں، میل جھول کم کریں ساتھ ہی حکومتی احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے ایک قوم و ملت ہونے کا ثبوت دیں. ایسے موقع پر ان افراد کی مدد کی جائے جن کے روزگار متاثر ہونے کی وجہ سے گھر کا چولہا جلانے میں مشکلات پیدا ہورہی ہیں اسی چیز کا درس ائمہ معصومین علیهم السلام اور بزرگان دین نے ہمیں دیا ہے.


دیگر تحریریں