جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش علی پور اسلام آباد میں محفل عید امام عالی مقام کا انعقاد


10/04/2019

جامع مسجد شاہ قاسم فیض بخش علی پور اسلام آباد میں عید ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا- علماء کرام اور عوام . الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اخوند عبدالحمید مچلوی نے سیرت امام عالی مقام پر تفصیل پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے مردوں اور خواتین کو سیرت امام عالی مقام کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے . انہوں‌نے کہا کہ امام حسین شہید کربلا نے کربلا میں بہتر جانثاروں کی عظیم قربانی پیش کرکے الست کے وعدے کو پورا کیا. انہوں‌نے کہا کہ جب تک ہم امام عالی مقام کی حیات طیبہ سے کچھ حاصل نہیں کرینگے ہمارا عشق حسین کا دعویٰ بلادلیل ہی ہوگا.

اس موقع پر مدح خوانوں نے مولا کی شان اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے
۔
محفل کے اختتام پر روایتی بلتی ازوق اور نمکین چائے سے حاضرین کی تواضع کی گئی-


دیگر تحریریں