پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی نے خپلو بروق میں مسجدکاافتتاح کردیا گیا


20/06/2021

خپلو (حامد حسن سے) خپلو بروق (تھانگ) میں مسجد امام حسن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی20 جون بروز اتوار خپلو بروق (تھانگ ) میں بدست پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی مسجد امام حسن کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا۔

  
خپلو بالا کے لوگوں کی قابل کاشت زمینیں زیادہ تر بروق میں واقع ہے جہاں پر آلو۔گندم ۔مٹر ۔گاجر۔اور دیگر فصلوں کے علاوہ خوبانی۔اخروٹ اور دیگر فروٹ بڑی تعداد میں پیدا ہوتا ہے۔ فصلوں کی بوائی اور کٹائی کے دوران لوگ مہینوں یہاں رہتے ہیں۔ پانچ وقت کی نماز کے علاوہ ان دنوں جمعہ کی نماز بھی یہاں ادا کی جاتی ہے۔ اس لئے مسجد کی تعمیر شروع کی تھی. مسجد کی تعمیر مکمل ہونے پر افتتاح کر دیا گیا ہے.

اس تقریب میں پیرزادہ سید شمس الدین کے علاوہ سید مبارک علی، سید منور،مولانا موسی علی اور دیگر علماء کے علاوہ عمائدین اور بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

 


دیگر تحریریں