علامہ سید شمس الدین پیرزادہ کی جانب سے گانچھے کے وزرا و اراکین کے اعزاز میں افطار کی تقریب


01/05/2021

علامہ سید شمس الدین پیرزادہ کی جانب سے گانچھے کے وزراء و اراکین کے اعزاز میں افطار کی تقریب
خپلو: گلگت بلتستان کے وزیر بلدیات حاجی عبد الحمید ، وزیر پانی و بجلی مشتاق حسین ،ممبر قانون ساز اسمبلی انجنئیر اسماعیل اور وزیر اعلیٰ کے کوارڈینیٹر سید شمس الدین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قومی سطح پر مسلک نوربخشیہ کی نمائندگی اور علاقائی سطح پر علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر طرح کے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور کوششیں کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے پیرزادہ سید شمس الدین الموسوی کی جانب سے خپلو مرکزی سیکریٹریٹ میں دی گئی افطاری پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ وزرا و اراکین نے تمام معاملات پر سیر حاصل گفتگو کی اور علاقے و مسلک کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اراکین نے کہا کہ قومی اداروں بشمول اسلامی نظریاتی کونسل، رویت ہلال کمیٹی اور دیگر فورمز پر مسلک نوربخشیہ کو کوئی نمائندگی نہیں دی جاتی اس پر اآواز اٹھائی جائے گی۔ تقریب میں میرواعظ خانقاہ معلی نوربخشیہ خپلو سید حمایت علی الموسوی، سابق ممبرا ن قانون ساز سلطان علی اور غلام حسین ایڈووکیٹ کے علاوہ خپلو کے عمائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر سید شمس الدین پیرزادہ نے تمام اراکین و وزرا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام مسلک نوربخشیہ کے نمائندگان باہم اتفاق و اتحاد اور یکجہتی کیلئے کام کرینگے۔ وزرا اور اراکین نے علاقے کی ترقیاتی کاموں کیلئے بھی بھرپور کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مشہ بروم گانچھے کا انتہائی پسماندہ علاقہ اور اللہ کے فضل و کرم سے انجینیر محمد اسماعیل بحیثیت ممبر اسمبلی علاقے کی نمائندگی جبکہ سید شمس الدین بحییثیت کوآرڈی نیٹر اہم عہدے پر فائز ہیں ۔ لہٰذا دونوں کو علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کرنا چاہئے۔ اس موقع دونوں رہنمائوں نے مل کر مشہ بروم کی ترقی کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ قبل ازیں این وائی ایم کے مرکزی صدر حامد حسن نے تجاویز پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ گانچھے خصوصا مسلک نوربخشیہ کو دیوار سے لگانے کے عمل پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزراء اور دیگر ممبران نے اس حوالے سے اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اراکین نے تمام تجاویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ مسلک کے معاملات کے ساتھ ساتھ علاقے میں تعلیم، صحت اور پانی کے مسائل بھی حل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔ اراکین نے مسلک کے اندر باہمی اتفاق و اتحاد کو فروغ دینے پر بھی زور دیا۔

 

 


دیگر تحریریں