محمد مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نبوت و رسالت پر اعتقاد


ویجب ان تقتقد ان نبینامحمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم خاتم النبین والمرسلین بنو تہ ختمت النبوۃ و بشریعتہ ختمت الشرایع والشرعیات وھو بالنبوۃ والرسالۃ صاحب الکتا ب ومن اولی العزم و بہ ختمت النبوۃ وھو صاحب دور القمر وصاحب قران العلویین امتازمن الرسل والانبیا ء و الملوک والحکماء وفاق علیھم لانہ لم یو جد من اتصف بھذہ الصفات السبع الا نبینا و سید نا ومو لینا و مو لی الثقلین علیہ الصلواۃ والسلام
سلام کانفاسی اذاکنت نا طقا
بمدح رسول اللہ جدی وسیدی
اس بات پر اعتقاد رکھنا واجب ہے کہ ہمارے پیارے نبی محمد ؐ خاتم النبین اور خاتم المرسلین ہیں ان کی نبوت پر نبوت کا سلسلہ ختم کردیاگیا اور ان کی شریعت مطہر ہ کے ساتھ شریعتوں اورساتھ شرعی معاملات کا خاتمہ کردیاگیاہے آپ ؐ نبوت اور رسالت دونوں مناصب جلیلہ پر جائز ہیں صاحب کتاب ہیں اور اولوالعزم انبیاء میںسے ہیں انہی پر نبوت کا خاتمہ کردیاگیا ہے آپ دور قمر اور قران علوہین کے مالک ہیں آپ ؐکو رسولوں ؑ ،انبیاء ؑ ،بادشاہوں،حکیموںسے ممتا ز کردیاگیااوران سب پر آپ ؐکوفوقیت دی گئی کیونکہ ان سات صفات سے متصف ہستی سوائے ہمارے پیارے نبی ہمارے سردار ،ہمارے مولا اوردونوںجن وانس اورجہاں کے سردار محمد مصطفے صل اللہ علیہ والہ وسلم کے اورکو ئی نہیں پایاجاتا’’جب میں میر ے آقاوجدامجد رسول اللہ ؐکی مدح سرائی میںبولنے لگتاہو ں تومیرے سانس کے حساب سے ان پر اللہ کی رحمتیں نازل ہو ں۔