قضا روزوں‌کی ادائیگی کس طرح ہونی چاہئے کیا مسلسل رکھنا واجب ہے؟ نیز کفارہ بھی واضح کریں.


رمضان کے قضا روزے پے در پے رکھنا اور الگ الگ دونوں جائز ہیں ۔پے درپے بجا لانا افضل ہے بشرطیکہ یہ طریقہ کمزور کرنیوالانہ ہو اور کمزوری کی صورت میں متفرق طریقے سے روزہ رکھنا بہتر ہے ۔فوت شد ہ روزے اگر واجب ہوں تو قضا واجب اور اگر مسنون ہوں تو قضا بھی مسنون ہے سنت روزے کی قضا بجا نہ لائے تو کوئی حرج نہیں ۔
کفارہ : یا غلا م آزاد کرنا ۔ ۲۔ یا مسلسل دو مہینے روزہ رکھنا، روزہ رکھنے کی صورت میں اگر کسی مجبوری کے بغیر توڑدے تو از سر نو رکھنا واجب ہے۔ اگر کسی عذر کی بنا پر توڑا ہو تو اس پر باقی روزے رکھنا اس طرح واجب ہے جس طرح تسلسل کیساتھ ہےاوردہرانے کی ضرورت نہیں ۔۳۔ یا ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے کہ ہر مسکین کو ایک مد کھانا دے اور ایک مد ایک رطل اور ایک تہائی رطل ہے۔ ایک رطل کا وزن ایک سو تیس درہم ہے اور ہر دس درہم سات مثقال کے برا بر ہیں۔ یہ تمام اوزان رسول اللہ ﷺکے دورمیں مکہ کے درہم اور مثقال کے وزن کے مطابق ہیں تاہم ہمارے اس زمانے میں یہ کسی تبدیلی سے خالی نہیں ہے۔لہذا مد اور رطل میں اضافی مقدار کا لحاظ کیا جائے تاکہ شارع ﷺ نے جو مقدار مقرر کی ہے وہ فوت نہ ہونے پائے کیونکہ کہ اگر زیادہ مقدار اداکی جائے تو اس کی نیکی میں ہی اضافہ ہو جائے گا۔