کس چیز کا فطرانہ دیا جائے اور کب ادا کیا جانا چاہئے؟ کیا ہم فطرہ دوسرے کسی شہر میں دے سکتے ہیں؟


فطرہ میں کیا چیز دی جائے؟
یہ صدقۂ فطرہ شہر میںزیادہ کھائی جانیوالی اجناس میں سے ہونا چاہئے۔مثلاً گندم، جو، کھجور، کشمش ، چاول، پنیر، دودھ ، کھجور سب سے بہتر ہے پھر کشمش اور پھر وہ چیز جو شہرمیں زیادہ کھائی جاتی ہو ۔ فطر جس سے بھی نکالاجائے اس کی مقدار ایک مکمل صاع ہے۔ ایک صاع کی مکمل مقدار نو عراقی رطل ہے ۔تا ہم آٹھ رطل بھی جائز ہے اورپانچ اور ثلث رطل سے کم نہ ہواور یہ مقدار وزن کے حساب سے چھ سو ترانوے (۶۹۳) اور ایک تہائی درہم کے لگ بھگ ہے ان چیزوںکی بازاری قیمت بھی نکالنا جائز ہے تاہم جنس کانکالنا افضل ہے۔
فطرہ دینے کا وقت عید کی رات کی ابتدا سے لیکر نماز عیدکی ادئیگی تک ہے ،عید سے قبل رمضان کے مہینے میں بھی جائزہے ۔ بلاضرورت نماز عیدسے تاخیرجائز نہیں مثلاً کسی مستحق کاانتظار وغیرہ، اگر تاخیر ہو تو قضا بھی واجب ہے۔ ایک فقیرکو ایک صاع سے کم نہ دیا جائے مگر کئی فقیر جمع ہو جائیں اور اس کی گنجائش نہ ہو ۔فطرہ دینے کے معاملے میں پہلے اپنے رشتہ داروںپھر پڑوسیوںکو مخصوص کرنا مستحب ہے اگر وہ مستحق ہوں۔
عشر ، خمس یادیگر میں سے کسی بھی صدقے کو کسی دوسرے شہر کی طرف کسی ضرورت کے بغیر منتقل کرناجائز نہیں مثلاًمستحق نہ ملے، قرابتداری کی مصلحت ہو یا زیادہ حقدار ہو۔