تھگس سید اکبر شاہ اور کاندے میں آخوند عبدو کی زیر صدارت محفل میلاد


31/10/2021

تھگس سید اکبر شاہ اور کاندے میں آخوند عبدو کی زیر صدارت محفل میلاد
تھگس جلسے میں بزرگ عالم دین سید حسن ہوشے جبکہ کاند ے میں سید عارف مہمان خصوصی
رپورٹ[ سخاوت جہانگیراور محمد حسن سے]
تھگس سید اکبر شاہ کی اور کاندے میں آخوند عبدو کی زیر صدارت محفل میلاد، تھگس جلسے میں بزرگ عالم دین سید حسن ہوشے جبکہ کاند ے میں سید عارف مہمان خصوصی تفصیلات کے مطابق ماہ ربیع الاول اور ولادت باسعادت حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے ضلع گانچھے مشہ بروم کے صدر مقام تھگس اور موضع کاندے میں محفل میلاد منعقد کی گئی ۔ تھگس جلسے کی صدارت میرواعظ تھگس الحاج سید اکبر شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی بزرگ عالم دین سید حسن ہوشے تھے جبکہ سید علی کاظمی، سید لیاقت، مولانا اظہراور دیگر علمائے کرام نے اظہار خیال کیا۔ کاندے میں آخوند عبدو کی زیر صدارت جلسہ منعقد ہوا اور مہمان خصوصی سید عارف تھےجبکہ مشہور شاعر اور ادیب سخاوت حسین جہانگیر نے نظامت کے فرائض سرانجام دیے۔ دونوں جلسوں میں منقبت خوانوں نے نعت و منقبت کے پھول نچھاور کیے۔


دیگر تحریریں