جامعہ نوربخشیہ کے سات طلبہ نے خطابت کا شاندار آغاز کر دیا


18/06/2021

کریس، کورو، کونیس، سرمو، سینو، ہلدی اور کراچی میں طلبا نے جمعہ کے اجتماعات سے اپنا پہلا خطاب کیا۔
(رپورٹ:اقبال انجم چپاتی) ملت صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ اسلامیہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کراچی میں زیر تعلیم سات طلبا نے آج 18 جون کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پہلا خطبہ جمعہ دے کر خطابت کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خطبہ دینے والوں میں مسلک کے نامور عالم دین علامہ محمد حسن نوری کے پوتے، جامعہ سے ہی فارغ التحصیل عالم دین مولانا الیاس نوری کے صاحبزادے مولانا سجاد نوری نے کریس کی عظیم خانقاہ معلیٰ میر مختار اخیار کریس میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کیا۔ پیرنوربخشیہ جناب حضرت سید محمد شاہ نورانی مدظلہ العالی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مولانا ہدایت علی ہادی نے خانقاہ معلیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ہلدی میں خطبہ دیا۔ رجب علی نورانی نے خانقاہ معلیٰ کونیس میں، مولانا منیر علی نے علاقہ کورو میں ، نور علی نے سرمو میں ، حافظ افضل نے علاقہ سینو میں اور برہان علی نے جامع مسجد صوفیہ امامیہ نوربخشیہ محمود آباد کراچی میں اپنا پہلا خطبہ دیا۔ تمام طلباء کا یہ پہلا خطاب تھا۔ عوام الناس نے طلبا کے خطبات کو سراہا اور پہلا خطبہ ہونے کے باوجود انتہائی سلیس زبان میں جاندار تقریر کرنے پر تمام طلبا کو مبارکباد دی۔ عوام الناس سے جامعہ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ ٹرسٹ رجسٹرڈ کراچی کے مہتمم اور دیگر اساتذہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں ںے قلیل وقت میں طلبا پر قابل قدر محنت کی۔


دیگر تحریریں