سینو : اتحاد کانفرنس ومحفل میلاد، شیخ یونس، سید خورشید ، سید منیر اور دیگر مقررین کا خطاب


01/11/2021

سینو : اتحاد کانفرنس ومحفل میلاد، شیخ یونس، سید خورشید ، سید منیر اور دیگر مقررین کا خطاب
سینو [رپورٹ: آخوند شجاعت، شاہد حسین ]
مدرسہ مصباح الہدیٰ صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کی کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی اتحاد امت کانفرنس اور محفل میلاد کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ محفل میں مسلک نوربخشیہ اور اہل تشیع پیروکاروں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس محفل سے مشہور عالم و مفتی علامہ شیخ محمد یونس سلتروی، میرواعظ گلشن کبیر سید خورشید عالم، میرواعظ مچلو سید منیر کاظمی، بابو غلام علی نوری، سید ابراہیم اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے سیرت نبوی پر تفصیلی روشنی ڈالی نیز اتحاد و وحدت پر زور دیا۔ ساتھ ہی مقررین نے ایسے پروگرام کی انعقاد پر مدرسہ کمیٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔ محفل سے ماسٹر موسیٰ علی اور دیگر مدح خوانوں نے مدحت سرائی بھی کی۔


دیگر تحریریں