فرانس میں نبی اکرم ص کی گستاخی پر پیرزادہ سید شمس الدین کا مذمتی بیان


29/10/2020

فرانس میں نبی اکرم ص کی گستاخی پر پیرزادہ سید شمس الدین کا مذمتی بیان

حالیہ دنوں فرانس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی گستاخی پر جانشین پیر طریقت پیرزادہ الحاج سید شمس الدین نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے : خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی گستاخی سے پوری دنیا کے مسلمان غمزدہ ہیں – رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی محبت اور ان کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ ہے – مسلک صوفیہ امامیہ نوربخشیہ کے تمام پیروکاروں کا مطالبہ ہے کہ حکومت پاکستان فرانس حکومت سے تمام تعلقات ختم کریں اور جب تک گستاخی کرنے والے مسلمانوں سے معافی نہیں مانگتے ان کے ساتھ کسی قسم کا تعلق ہمارے ایمان کے منافی ہے – ہم حضور اکرم ص کی محبت کے خاطر جان دے سکتے ہیں لیکن ان کی شان میں گستاخی اور ان کی بے احترامی کبھی برداشت نہیں کرسکتے –


دیگر تحریریں