ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔


20/04/2019

ملک بھر میں شب برات نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔ مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیاجب کہ بہت سارے لوگ اپنے پیاروں کیلئے فاتحہ خوانی کرنے قبور کی زیارت کیلئے بھی گئے۔ مساجد میں شب بیداری ہوئی اورفرزندان اسلام نے رات بھر نوافل، ذکر حمد و نعت کا ورد اور خصوصی عبادات کرتے ہوئے گزاری۔ شب برات کے موقع پر مساجد، خانقاہوں اور درباروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔
کراچی، لاہور، راولپنڈی اسلام آباد، علی پور سمیت بلتستان بھراور ہندوستان کی نوربخشی مساجد میں بحی خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ۔ آج حضرت امام محمد مہدی علیہ السلام اور حضرت شاہ سید محمد نوربخش علیہ الرحمہ کا یوم ولادت بھی ہے ۔ اس حوالے سے محافل عید بھی منعقد ہوئی۔


دیگر تحریریں